اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنیکا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی طرف سے دوسرے وفاقی بجٹ کے پیش کیے جانے کے بعد پنجاب نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔

اسی کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاق کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ یا کٹوتی نہیں کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You