اہم خبریںپاکستان

پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب نے ٹرا نسپورٹ کے لئے ایس او پیز پلان مانگ لیا، ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لئے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس بھی طلب کرلیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کر دے گی۔

ذرائع کے مطابق شہر کے اندر اور ایک شہر سے دوسرے شہر کے لئے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائے گی۔ وزیراعلی کو رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا، مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں پرائیویٹ گاڑیاں استمعال کر رہے ہیں، عوام اور ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کے لئے اجاز ت ضر وری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You