اہم خبریں

پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں ڈیڈلاک برقرار، ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا

لاہور: پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں ڈیڈلاک برقرار ہونے سے ٹرانسپورٹ کا پہیہ نہ چل سکا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بس ٹرمینلز خالی ہونے سے مسافر خوار ہوگئے۔

لاہور کے لاری اڈے پر سواریوں کی کم تعداد کے باعث بسوں کی روانگی میں تاخیر ہے، یتیم خانہ چوک اور بند روڈ پر اے سی کوچز کے اڈے بدستور بند ہیں، اے سی کوچز مالکان کی نمائندہ تنظیم حکومتی شرائط پر بسیں چلانے سے انکار کر چکی ہے۔ سٹی بس ٹرمینل سکندریہ کالونی، جناح ٹرمینل ٹھوکر سے بھی بسیں نہ چلیں، مسافر غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔

فیصل آباد میں ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹرانسپورٹرز ایس او پیز میں نرمی اور کرائیوں میں کمی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، بس اڈوں پر موجود مسافر کئی کئی گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

ملتان کے جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز نے حکومتی شرائط کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد ممکن نہیں، اگر دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا ہے تو ہمیں کرایہ ڈبل لینے دیا جائے، بہاولنگر، صادق آباد، ڈی جی خان کے لئے سٹینڈ پر بسیں موجود ہیں۔

اسلام آباد کا فیص آباد بس اڈہ بند ہے۔ پشاور میں ڈیڑھ ماہ سے بند پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوگئی ہے، ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود کرائے کم نہیں کیے۔

کوئٹہ میں حالات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ نا کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز کے بغیر ٹرانسپورٹ کھولنے سے کورنا دیہاتوں تک پھیل سکتا ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You