اہم خبریںپنجاب

پنجاب بھر میں کل ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جائیں گی

لاہور: وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر کل دو نومبر کو صوبہ بھر میں ریوینو عوامی خدمت کچہریاں لگائی جائیں گی، عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عوام کے ایشو متعلقہ افسران موقع پر حل کریں گے۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکا کہنا ہے کہ کھلی کچہریوں میں ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پر حل کئے جائیں گے۔ متعلقہ افسران صبح 10بجے سے دوپہر 3 بجے تک خود ریوینو عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔ صوبہ بھر میں عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔ ریوینو سے متعلقہ شکایات کا جلد ازالہ ہو سکے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ریونیوعوامی خدمت کچہریوں میں درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات حل ہو ں گے۔ ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ کلکٹر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، سب رجسٹرار، قانونگو، پٹواری اور عملہ اراضی ریکارڈ سنٹر عوامی خدمت کچہریوں میں موجود رہیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You