اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور ہائیکورٹ: زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

پشاور ہائیکورٹ: زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی راہداری ضمانت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے فیصلے میں لکھا کہ زرتاج گل گوجرانوالہ پولیس کو 9 مئی واقعات سمیت مختلف دفعات میں مطلوب ہیں، درخواست گزار کو درج مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ تھا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار پشاور پولیس کو کسی کیس میں مطلوب نہیں، ان کی ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔فیصلے کے مطابق زرتاج گل نے درخواست کی کہ ان کا پشاور میں کوئی جاننے والا نہیں، اس لئے 50 ہزار جمع کروا سکتی ہیں۔پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کی راہداری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔عدالت نے فیصلے میں ہدایت کی کہ وہ 13 جنوری تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوجائیں،13 جنوری تک عدم پیشی پر فیصلہ غیر موثر ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You