اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں پی ڈی ایم کا جلسہ ضرور ہوگا، حکومت سے اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں صرف آگاہ کیا، حکومتی کورونا سے موت کا 100فیصد خطرہ ہے، اس کو جانا ہوگا۔

دوسری جاب ترجمان مسلم لیگ نون مریم ارنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کی تباہی عمران خان کی مجرمانہ لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ پالیسی کا نتیجہ ہے، عمران خان کی ریک لیس پالیسی کا نتیجہ آٹا، چینی دوائی، بجلی، گیس چوری کی شکل میں عوام بھگت رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی کرپٹ پالیسی عوام کا روٹی روزگار کاروبار کھا گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا خارجہ پالیسی سے سقوط کشمیر ہوا، معاشی پالیسی نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، عمران خان جان لیں کہ کورونا کے پیچھے چھپنے سے پی ڈی ایم کا جلسہ نہیں رُکے گا، جلسہ مقررہ دن، وقت اور مقام پر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہو کر رہے گا، عوام عمران خان کی سیلیکٹڈ نالائق، نا اہل اور کرپٹ حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You