پشاور میں خواجہ سراؤں کے لئے سپورٹس گالا کا انعقاد
پشاور: پچاس سے زائد خواجہ سراؤں نے سات کھیلوں میں حصہ لیا۔ جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جشن بھی منایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے ان میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی۔
تفصیل کے مطابق پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کا میلہ سجایا گیا۔ رسہ کشی، آرچری، کرکٹ، ووڈ بال، سائیکلنگ، اتھلیٹکس اور میوزیکل چیئر میں پچاس سے زائد خواجہ سراؤں نے حصہ لیا۔ جیتنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر جشن بھی منایا۔
سپورٹس گالا کے مقابلوں میں بعض خواجہ سراؤں نے کرکٹ اور کسی نے رسہ کشی میں اپنے جوہر دکھائے۔ خواجہ سراؤں نے کھیلوں میں خوب مستی کی اور دلچسپی لی۔
سپورٹس گالا کہ منتظیمین کا کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو بہت سی فیلڈ میں نہیں پوچھا جاتا۔ اس ایونٹ کا انعقاد بھی ان کی تفریح کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ مقابلوں کے پوزیشن ہولڈر اس کے بعد دیگر ڈسٹرکٹ پر مقابلوں میں شریک ہوں گے۔
کھیلوں کے اختتام پر قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں خواجہ سراؤں میں 19 لاکھ روپے کے نقد انعامات، میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔