BBC Urdu TV

پسند کی شادی نے ایک اور جوڑے کی زندگی آزمائش میں ڈال دی۔میرے بھائیوں اور رشتہ داروں

پسند کی شادی نے ایک اور جوڑے کی زندگی آزمائش میں ڈال دی۔میرے بھائیوں اور رشتہ داروں نے ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکے میرے شوہر کے والد کو گرفتار کرادیاتحفظ کا مطالبہ

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
پسند کی شادی نے ایک اور جوڑے کی زندگی آزمائش میں ڈال دی۔میرے بھائیوں اور رشتہ داروں نے ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکے میرے شوہر کے والد کو گرفتار کرادیا۔نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوڈیرو لاڑکانہ کی رہائشی مسماۃ حفضہ نے بتا یا ہے کہ اس کا فون پر فیض محمد سے رابطہ ہوا تھا۔جس پر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور 14 جون 2025 کو عدالت میں شادی کرلی۔جس پر میرے بھائی اشفاق میمن ۔سمیر میمن اور اشتیاق میمن ۔جبکہ میرے بہنوئی نویدحسیں کٹپر اور ماموں ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض محمد وسطڑو نے بتایا کہ میں خدا بخش گوٹھ ضلع نوشہروفیروزکا رہائشی ہوں حفضہ بنت قربان میمن سے شادی کرنے پرمیری بیوی کے رشتہ داروں نے ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا ہے اور ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں پولیس نے نوشہروفیروز میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر میرے بزرگ والد شجاع احمد وسطڑو کو حراست میں لے لیا ہے میرے والد بیمار ہیں پولیس نے انہیں نوشہروفیروز میں رکھنے کے بعد نوڈیرو لاڑکانہ منتقل کردیا ہے مسماۃ حفضہ اور فیض محمد نے وزیر اعلی سندھ۔وزیر داخلہ سندھ ۔آئی جی سندھ پولیس ۔ڈی آئی جی لاڑکانہ ۔ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد اور دیگر حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

Exit mobile version