BBC Urdu TV

پریس کلب فار پاکستان یوکے نے سئنیر صحافی دلنواز احمد کو محمود ہاشمی میمورئیل میڈیا ایوارڈ

پریس کلب فار پاکستان یوکے نے سئنیر صحافی دلنواز احمد کو محمود ہاشمی میمورئیل میڈیا ایوارڈ 2023 سے نوازا

یوکے پریس کلب کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اتنی محبتوں سے نوازا۔ دلنواز احمد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم

جہلم (محمد زاہد خورشید) جہلم کے سنیئر صحافی ۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹر ڈجہلم دلنوازاحمد کوبر طانیہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطا بق انگلینڈ میں۔پریس کلب فار پاکستان یوکے نے دلنواز احمد کو محمود ہاشمی میمورئیل میڈیا ایوارڈ 2023 سے نوازا۔اس موقع پر جہلم کی نمائندگی کرتے ہوئے دلنوازاحمد نے کہاکہ رچڈیل میں منعقدہ اس تقریب میں پریس کلب کے عہدیداران اور پروگرام انتظامیہ کی بے لوث محبتوں کا مشکور رہوں گا۔ دلنواز احمد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم نے کہا کہ ایوارڈ ملنےپر پریس کلب کی جانب سے ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کی محبتوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

Exit mobile version