اہم خبریںپاکستان

پراپیگنڈا عمران خان کی ناقص طرز حکومت اور نااہلی کو نہیں چھپا سکتا: شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان میڈیا پر روایتی ہھتکنڈوں کے ذریعے اپنی ناقص طرز حکومت اور نااہلی نہیں چھپا سکتے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افسوس ہوتا ہےکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہمیشہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، عمران خان نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے10 ارب روپے کی رشوت کی آفر کا الزم عائد کیا، پھر مجھ پر ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کا ایسا الزام لگایا گیا جو چینی حکومت نے مسترد کر دیا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ پاناما کیس میں خاموشی اختیارکرنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی۔ پھر ملتان میٹرو میں گڑ بڑ کا الزام لگایا، چین کی حکومت نے بھی اس بے بنیاد الزام کو مسترد کیا۔ آج تک عدالت میں ان الزامات کے حق میں نیازی خود پیش ہوا اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیاجاسکا!

— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) May 13, 2020
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان آج تک ان حوالوں سے ایک بھی ثبوت عدالتوں میں پیش نہیں کر سکے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You