پتوکی: پتوکی کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 2 خواین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
کار میں سوار دو خواتین اور دو مرد گہلن جا رہے تھے کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئے، ٹرین گاڑی کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹتی ہو ئے لے گئی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو بھائی حماد اور جواد کے ہمراہ ان کی بیویاں تھی. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک ملازمین کی غفلت سے پیش آیا ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ہی خاندان کے 4افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔