جہلم

پبلک سروس گاڑیاں جنہوں نے کیمرا(Dash Cam) نصب نہ کیے ہوں ان کے خلاف کارروائی

پبلک سروس گاڑیوں میں کیمرہ(Dash Cam) نصب کرنے کی مہلت ختم

پبلک سروس گاڑیاں جنہوں نے کیمرا(Dash Cam) نصب نہ کیے ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود

جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے سیکٹر کمانڈر نارتھ II ایس پی سجاد حسین کی زیر نگرانی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پبلک سروس گاڑیوں کو کیمرہ نصب کرنے کی مہلت ختم ہونے پر اور موٹرویز پر/ نئی سپیڈ لمیٹڈ کے نفاذ کی خصوصی بریفنگ شروع کر دی ہے۔مزید برآں اس سلسلے میں پبلک سروس گاڑیوں کو وارننگ دی جارہی ہے۔تاکہ دس دن کے اندر اندر کیمرہ کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیں۔اور موٹر ویز پر نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل کریں۔ مطلوبہ مہلت ختم ہونے کے بعد بلا تفریق قانونی کاروائی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔سیکٹر این فائیو نعت II میں تمام ٹول پلازہ جات, پبلک سروس اڈوں اور جنرل بس اسٹینڈ پر خصوصی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایات کے مطابق دس دن کی خصوصی وارننگ مہم کے بعد جرمانے کا اجرا کیا جائے گا۔ کیمرا نصب نہ کرنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو موٹرویز پر داخل نہ ہونے دیا جائے گا۔نئی سپیڈ لمیٹڈ پر عمل درآمد کے لیے بریفنگ/ وارننگ شروع کی جائے۔ دس دن کی خصوصی بریفنگ کے بعد جرمانے کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You