اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کے جوان عید پر بھی دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں کے سامنے سینہ سپر

اسلام آباد: عید کے دن اپنوں سے دور پاک فوج کے افسر اورجوان دفاع وطن کیلئے امن دشمنوں سے سینہ سپر ہیں، قوم کی خوشیاں پاک فوج کی قربانیوں سے عبارت ہیں جو سرحدوں پر اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

جہاں شہری اپنے پیاروں کیساتھ خوشیاں منارہے ہے وہیں پاک فوج کے افسر اور جوان گھروالوں سے دوردفاع وطن میں مصروف ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی طویل جنگ، بہادر سپاہ کی لازوال قربانیوں کے سبب پاکستان امن کا گہوارہ بنا اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

عید خوشیوں اور مل بیٹھنے کا نام ہے، یہ سب خوشیاں، محبتیں، رشتے اور تو اور زندگیاں قربان کرنے والے سرفروشوں کے عزم مصمم سے ممکن ہوا۔ دہشت گردی سے پاک ضلع شمالی وزیرستان امن کا نشان بن گیا، آپریشن ضرب عضب سے ردالفساد تک سپاہ نے قیام امن کیلئے ایک ہزار172 جانیں دیں، 3 ہزار 906 افسر اور جوان زخمی ہوئے۔ مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج پرُعزم اور سپاہ کے حوصلے بلند ہیں۔

ارض پاک کے سربکف مجاہد اپنوں سے دور رہ کر دھرتی ماں سے محبت کو اپنی خوشی اور سپاہ کیساتھ عید منانا سعادت سمجھتے ہیں۔ عظیم ماؤں کے بہادر بیٹوں نے دفاع وطن کے لازوال جذبے کے تحت جہاں شمالی وزیرستان میں سماجی ، معاشی منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا وہیں پاک، افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب، قلعوں اورچوکیوں کی تعمیر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی دن رات ان تھک محنت سے ممکن ہوسکی۔ غلام خان بارڈر ٹرمینل کی تعمیر بھی اس کی روشن مثال ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You