اہم خبریںپاکستان

پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن، قوم ناموس رسالتؐ کیلئے مرمٹنے پر تیار: شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دشمن اسلام کا دشمن ہے، پوری قوم ناموس رسالتؐ کیلئے مرمٹنے پر تیار ہے، گستاخانہ خاکوں کی خلاف عوام گھروں سے نکل آئے۔

راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیر نقیب الرحمان کے ہمراہ عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کو راولپنڈی کی عوام سلام پیش کرتی ہے، پاک فوج اسلام کی فوج ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ایاز صادق کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ شبلی فراز نے کہا لیگی رہنما کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا، ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You