BBC Urdu TV

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید

راولپنڈی: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، افسوسناک حادثے کے دوران طیارے کے دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق پاک فوج کا مشاق طیارہ آج صبح گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔

میجر عمر کا تعلق گجرات سے جب کہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار ضلع چکوال سے تھا، میجر عمر شہید نے پسماندگان میں بیوہ چھوڑی ہے۔

Exit mobile version