اہم خبریںپاکستان

پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک ایک خاندان میں پروئے ہیں: فواد چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزاری تھی۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے، جذبے اور آپریشنل تیاری کو سراہا، اور کورونا کی روک تھام کے لئے سول انتظامیہ سے فارمیشن کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید الفطر کا دن لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوجی دستوں کےساتھ گزارا، فوج کی دیگر قیادت بھی اپنے ٹروپس کے ساتھ موجود رہی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج میں سپاہی سے جنرل تک یہ جوان ایک خاندان میں پروئے ہوئے ہیں، ان کی راتیں جاگتی ہیں تا کہ عوام رات کو سوسکیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You