اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کی ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ساحلی پٹی اور کریکس ایریا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہزاروں ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں مختلف اداروں کے کم آمدنی والے ملازمین کے ساتھ ساتھ نواحی جزیروں کے ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ انسانی خدمت کے ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You