کراچی: پاک بحریہ نے کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کے خصوصی نغمے ‘امن کی پکار’ کا پرومو جاری کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالملکی بحری مشق امن 21 کا یہ خصوصی نغمہ اردو اور انگریزی زبانوں کا امتزاج ہے جس میں امن پسند ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا پیغام دیا گیا ہے۔ یہ گانا پاک بحریہ کی امن کیلئے ہمہ وقت حاضر رہنے اور امن کے فروغ کیلٸے دنیا بھر کے ممالک کو خوش آمدید کہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
#PakNavy has released promo for special song #Callofpeace for multinational naval #ExerciseAMAN2021. #TogetherforPeace @GovtofPakistan @ForeignOfficePk @DGISPR @PTVNewsOfficial @RadioPakistan pic.twitter.com/iNIExThgQt
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) February 10, 2021

ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری مشق امن میں تقریباً 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔