پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
گیس منصوبہ میں امریکہ کی مداخلت ملکی خود مختاری پر حملہ اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے:گفتگو
ایران منصوبے کی ناکامی پر پاکستان کو 18 بلین ڈالر کے جرمانے کیلئے عالمی عدالت میں گھیسٹنے کیلئے تیار بیٹھا:چیئرمین
پاکستان کی کمزور معیشت مہنگی ایل این جی کی متحمل نہیں ہوسکتی اور نہ ہی عوام کی معاشی حالت اس قابل ہے وہ اسے خرید سکیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی پاک ایران گیس لائن منصوبے میں امریکی مداخلت کی پُر زور الفاظ میں مذمت
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن ہے اس میں امریکہ کی بے جا مداخلت ملک اور عوام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،گیس منصوبے کی ناکامی قومی اور بین الاقوامی خدشات کو بڑھا رہا ہے اور ایران ستمبر 2024 تک پاکستان کو 18 بلین ڈالر کے جرمانے کیلئے عالمی عدالت میں گھیسٹنے کیلئے تیار بیٹھا ہے تاہم ضرورت اس امر کی حکومت امریکہ کی سازشوں میں آنے کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھے کیونکہ جب تک امریکہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے گا پاکستان کبھی بھی کھڑا نہیں ہوپائے گا لہذا پاکستان کی خارجہ پالیسی اور توانائی سفارت کاری کو مضبوط کرتے ہوئے بغیر کسی بیرونی دباو کے آگے بڑھا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاک ایران گیس لائن منصوبے میں امریکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمزور معیشت کسی طور بھی مہنگی ایل این جی کی متحمل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی عوام کی معاشی حالت اس قابل رہی ہے کہ وہ اسے خرید کرسکیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک میں گیس ذخائر کی تلاش میں تیزی لاتے ہوئے ایران پاک گیس لائن منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ملکی انڈسٹری اور عوام کو جو گیس بحران کی وجہ سے مسائل کا ساما کرنا پڑ رہا ہے وہ کم ہوں۔
