پاکستان کے پہلے میلاوشو گرین اکانومی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا
” ملاوشو” ثقافت ، دستکاری ، علاقائی کھانوں، نئے ثقافتی لباس سمیت سب کچھ ایک ہی پلیٹ فارم پرمہیا کریگا
پاکستان میں ملاشو کے ذریعے نوجوانوں کو مقامی فورمز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا بہترین موقع ملے گا، ہنرمند اور دستکار اپنے اپ کو میلانشو کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ضرور کروائیں، پاکستان انٹرنیشنل فورمز تو موجود ہیں لیکن مقامی فورمز کا ہونا بھی ضروری ہے، میلاوشو نے چھوٹے دستکاروں کو اپنی مصنوعات دنیا کے ہر کونے میں پہنچانے کا موقع دیا ہے،وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کاپروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب*
پنڈدادنخان(سلیمان شہباز)پاکستان کی پہلی میلاوشو گرین اکانومی پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے، ” ملاوشو” ثقافت ، دستکاری ، علاقائی کھانوں، نئے ثقافتی لباس سمیت سب کچھ ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام اشیاءمہیا کرے گا۔پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان میں ملاشو کے ذریعے نوجوانوں کو مقامی فورمز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا بہترین موقع ملے گا۔ ہنرمند اور دستکار اپنے اپ کو میلانشو کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ضرور کروائیں،پاکستان میں بزنس کیلئے بین الاقوامی ادارے موجود ہیں مگر مقامی فورمز کا ہونا ضروری ہے، میلاوشو کا مطلب ملنے کی جگہ ہے اس کا مقصد اکٹھا کرنا ہے، پاکستان انٹرنیشنل فورمز تو موجود ہیں لیکن مقامی فورمز کا ہونا بھی ضروری ہے، میلاوشو نے چھوٹے دستکاروں کو اپنی مصنوعات دنیا کے ہر کونے میں پہنچانے کا موقع دیا ہے، ہنرمند اور دستکار اپنے اپ کو میلانشو کی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ کروائیں۔ہم نے ماحول کو بھی بچانا ہے اسلئے ہم گرین اکانومی کے تمام پروجیکٹ کو پروموٹ کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارا سیارہ لوگوں کے لیے زندہ رہنے کے لیے موزوں جگہ ہو، ہم نوجوان پاکستان منصوبے میں مزید اسانیاں پیدا کرنے جارہے ہیں، ہم میکرو فائننسنگ کو پرموٹ کرنے جارہے ہیں، کامیاب جوان پروجیکٹ کے تحت نئے ایڈیاز کو عملی شکل دینے کے لیے قرضے دیے جائیں گے، ہزاروں نوجوان اپنے چھوٹے کاروبار اور ایڈیاز کو کامیاب نوجوان پراجیکٹ کے لیے عملی جامہ پہنا چکے ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ جو نوجوان اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہو وہ اپنے منصوبے ہم تک پہنچائیں تاکہ ہم ان کی سرپرستی کر سکیں۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ ملاوشو میں ایک عمل کا نظارہ یکھنے کو مل رہا ہے، ملاوشو کے دو رس نتائج ہیں پاکستان کے معاشی حوالے سے اور امن و امان کے حوالے سے ہمارے خطے میں معاشرتی تناظر میں ہم لینڈ روٹڈ میں رہے ہیں، جن کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ہے، ملاوشو پورے تاریخی تناظر کو توڑنے کا نام ہے، جب ہنر مندوں کو سپورٹ کریں گے اس سے ہنر کی، دستکاری کی، حوصلہ افزائی بھی ہو گی اور قوم کی ترقی بھی ہو گی، قبلہ ایاز نے کہا کہ ملاوشو ایک نیا تصور ہے بے روزگاروں کو روزگار مہیا کرنے کا، ہمیں ملاوشو کے سی ای او کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے بعد کا پاکستان ہمیں موقع فراہم کر رہا ہے، ملاوشو کی مارکیٹ بین الاقوامی بنے گی، اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہ رہا تو ملاوشو کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنا چاہوں گا۔ملاوشو کے سی او عبادالرحمن نے بھی تقریب سے خطاب کے دوران ملاوشو کی اہمیت کے بارے میں بتایا، انکا کہنا تھا کہ ملاوشو کا مقصد سب کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے جب ہم ہنر مندوں کو سپورٹ کریں گے اور تبھی اس سے ہنر کی، دستکاری کی، حوصلہ افزائی بھی ہو گی،ملاوشو نے جہاں تمام شہریوں کے ہنر کو عملی جامہ پہنچانے کا موقع فراہم کیا ہے تو وہیں گھر بیٹھی خواتین اور ریموٹ ایریاز میں کام کرنے والوں کو بھی روزگار کے کئی مواقع فراہم کر رہے ہیں جس سے ملکی معیشت کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب پزیرائی ملے گی۔
