اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی کورونا ٹیسٹنگ کٹس جلد دستیاب ہوگی، فواد چودھری کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد: وفاق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سے تین دنوں میں پاکستان کی کورونا ٹیسٹنگ کٹ دستیاب ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نسٹ یونیورسٹی نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، ڈرون سپرے اور وینٹی لیٹرز کے نمونے تیار کر لیے ہیں۔ چند ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ پاکستان جلد وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔

https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1245660640707895297/photo/1

PTV News

@PTVNewsOfficial
نسٹ کی تیار کردہ کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس کی ڈریپ نے منظوری دی ہے
کل سےنسٹ کی کورونا تشخیصی کٹس کا ٹرائل شروع ہوجائیگا
حکومت کو ڈیڑھ لاکھ کٹس فراہم کرنے کی استعداد رکھتے ہیں:وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین@fawadchaudhry

View image on Twitter
2,111
3:33 PM – Apr 2, 2020
Twitter Ads info and privacy
427 people are talking about this
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور تیارہ کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز، سینیٹائزرز اور کورونا ڈرون سپرے کے نمونوں کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے یہ نوید بھی سنائی کہ پاکستان بہت جلد وینٹر لیٹرز ایکسپورٹ بھی کرے گا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پندرہ اپریل تک کورونا کے مریضوں کی تعداد دیکھنے کے بعد لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You