
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کے سرسبز پاکستان پروگرام کو عالمی ادارے سراہ رہے ہیں اور ماحولیاتی ایکشن پلان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ماحولیاتی بہتری کیلئے کی گئی کوششوں سے متعلق ورلڈ اکنامک فورم کی بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی۔