انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان کی فرانس میں مقیم پاکستانیوں بارے غلط اور بے بنیاد خبروں کی تردید

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے فرانس میں مقیم پاکستانیوں کے حوالہ سے پھیلائی جانے والی غلط اور بے بنیاد خبروں کی تردید کی ہے۔

ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد فرانس میں مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے بعض حصوں اور جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعہ پھیلائی جانیوالی فیک نیوز کا نوٹس لیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد اورغلط معلومات پر مبنی خبریں بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی قانون پسند شہری ہیں اور وہ فرانس کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے حالیہ واقعات کے بعد کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔ درست معلومات کیلئے پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹر ہینڈل @PakinFrance کی پیروی کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You