اہم خبریںکالم/مضامین

پاکستان کی عوام بہت ہی خوددار ہے۔اسکا ہم سب کو بخوبی علم ہے سوائے چندپیشہ ور لوگوں

حسنِ سلوک

پاکستان کی عوام بہت ہی خوددار ہے۔اسکا ہم سب کو بخوبی علم ہے سوائے چندپیشہ ور لوگوں

کے مگر ستم کی بات یہ کہ راشن تقسیم کرتے ہوئے ایک بیگ راشن کو کئی لوگوں نے ہاتھوں سے تھام رکھا ہوتا ہے اور جب تک تصویر بننے کا یقین نہ ہو جائے تب تک ہاتھ نہیں ہٹاتے اور یہ دعوے بھی کیے جارہے ہیں کہ تقریباً ۲۵ ارب اور چند کروڑ عوام میں تقسیم کئے جارہے ہیں مگر جس علاقے میں ہم رہ رہے ہیں وہاں سوائے چند لوگوں کو رقم منتقل ہوئی ارباب اختیار ضلع جہلم کی عوام کے حقوق بھی باقی اضلاع کی طرح ہیں اور دوسری گزارش یہ ہے کہ جلد از جلد لوگوں تک راشن یا رقم منتقل کی جائے ایسا سلوک نہ کیا جائے کہ عوام شرمندہ ہو کر راشن لینے آنا چھوڑ دیں حضرت عمر کا دور دیکھا جائے تو آپ رات کو گلیوں میں گشت کرتے اور غریبوں کو راشن ان کے گھر تک پہنچاتے اب تو جدید دور ہے وسائل بھی زیادہ ہیں لیکن حکمرانوں سے حساب ویسا ہونا ہے جیسا حضرت عمر نے فرمایا۔۔اس لیے خدادا لوگوں کی ضروریات کا مذاق نہ اُڑایا جائے اور ہر سائل کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے تاکہ لوگ اپنی تذلیل محسوس نہ کریں اور حقدار کا حق اس کو دہلیز پر ملے یہ صاحبان احتیار کا فرض بنتا ہے ہم تو بس آواز آپ تک پنچا سکتے ہیں۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You