سندھ
پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل(بلوچستان) میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اوتھل(بلوچستان) میں کاروائی، بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
مورخہ12جنوری2025: پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر اوتھل (بلوچستان) کے علاقے گڈانی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک عمارت میں چھپائی گئی 200 کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 3.3 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے آفیسرز اور جوانوں کی کوشش کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کوششیں جاری رکھنے کا کہا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہو ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔