اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل زمین اور سمندر ‌میں دشمن کو تباہی سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل ملٹی ٹیوب لانچ وہیکل سے فائر کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین نیسکوم ڈاکٹر رضا قمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان اس سے پہلے بیلسٹک میزائل غزنوی اور شاہین تھری کا بھی ٹیسٹ کر چکا ہے۔ دونوں میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غزنوی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر جبکہ شاہین تھری کی 2750 کلو میٹر ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You