اہم خبریںپاکستان

‘پاکستان میں اقلیتوں کو دنیا سے زیادہ حقوق میسر ہیں’: قائمہ کمیٹی میں اقلیتی حقوق بل مسترد

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کے 24 اگست2020 کو سینیٹ اجلاس میں متعارف کرائے گئے بل برائے اقلیتی حقوق کے تحفظ کے ترمیمی بل 2020 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے اقلتیوں کے حقوق کے تحفظ کا پورا خیال رکھا تھا اور قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اپنی پہلی تقریر میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو گی اور وہ اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے آزاد ہوں گے۔ پاکستان کے تینوں آئین میں بھی اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو آ ئین میں اس کیلئے سزا ہونی چاہیے۔

اس حوالے سے آئین کے مطابق قانون سازی تجویز کی گئی ہے۔جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ جب یہ بل سینیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا تب اس کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بل میں تجاویز کے حوالے سے مختلف وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کا کردار بھی ہے اور یہ صوبائی معاملہ بھی ہے۔ملک میں یکساں تعلیمی نصاب رائج کیا جارہا ہے اور وزارت تعلیم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نصاب میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں کیا جائے گا جس سے نفرت پھیلے۔ اس ضمن میں پہلی کلاس سے پنجم تک نصاب بن چکا ہے اور چھٹی سے آگے نصاب بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جبری مذہبی تبدیلی کے حوالے سے سندھ کے دو تین اضلاع میں یہ واقعات رونما ہوئے مزید برآں مذہبی جبری تبدیلی پر سینیٹ کی ایک کمیٹی بھی کام کررہی ہے اوروزیر اعظم کی خواہش تھی کہ اقلیتی کمیشن کی سربراہی اقلیت سے تعلق رکھنے والے سربراہ کے سپرد ہو۔ اقلیتی کمیشن کا چیئرمین وزیر اعظم کی خواہش پر اقلیتی رکن کو مقرر کیاگیا ہے۔ اگر کوئی انتظامی کمزوریاں ہیں تو متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے بریفنگ حاصل کی جا سکتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You