اہم خبریںپاکستان

پاکستان مشکل وقت سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی اعشاریے مثبت ہیں۔ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر ترقی کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم کا نیا پاکستان سرٹفیکیٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔ سمندر پار پاکستانی وطن سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے شہری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔ آج روپے کی بڑھتی قدر ملکی معیشت کی بہتر صورتحال کی نشاندہی کر رہی ہے۔ کوئی ڈالر خرچ کیے بغیر آج روپے کی قدر اوپر آ رہی ہے۔ موثر معاشی پالیسیوں کے باعث 17 سال کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ ملکی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ بھی خوش آئند ہے۔ اللہ کا شکر ہے ملک میں استحکام آ رہا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت کے قرضوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ اگر پچھلی حکومتوں کا بوجھ نہ اٹھانا پڑتا تو قرضے نہ لینا پڑتے تاہم پچھلے چار ماہ میں پاکستان کے قرضوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ساری ٹیکسٹائل انڈسٹری چل پڑی ہے۔ مطلب مشکل وقت سے نکل کر پاکستان صیح راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ مجھے فخر ہے کہ سترہ سال کے بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں چلا گیا ہے۔ یہ بہت بڑی کامیابی ہے لیکن بدقسمتی سے اس کامیابی کو زیادہ ہائی لائٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی۔ جب اقتدار سنبھالا تو 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا جو اب کم ہو رہا ہے۔ چینی کے کارٹیل پر اب پورا قدم اٹھا رہے ہیں، آگے جا کر چینی اور گندم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You