اہم خبریںپاکستان

پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے: سراج الحق کا شاہ محمود کو فون

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کر کے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پر ہے، پاکستان فلسطین کے حوالے سے موجودہ حالات میں خود لیڈ کرے۔ او آئی سی کے اجلاس میں واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا جائے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کا کہ فلسطین کے ایشو پر مسلم ممالک کے وزراء خارجہ سے رابطے میں ہوں۔ فلسطین کے ایشو پر متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You