اہم خبریںپاکستان

پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز، وزیراعظم کی کچی بستی کے مکینوں کیلئے اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ فراہمی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You