اہم خبریںکرائمز

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار ختم؟ خبر کا ڈراپ سین ہوگیا

گزشتہ چند گھنٹوں سے پاکستان کے مشہور ٹی وی چینل اے آر وائے سمیت سوشل پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ انٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس ، کریوز اور انجینیئرز کو لائسنس جاری نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان غیر مصدقہ خبروں کے مطابق آئی سی اے او نے پاکستان میں عدم تحفظ کے باعث اپنی سروسز کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا ہے۔

انٹر نیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور ایک ٹویٹ کے ذریعے وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انکی ایجنسی کے پاس نا ہی ایسے کوئی اختیارات ہیں اور نا ہی انہیں اس طرح کی ہدایت جاری کرنے کے حوالہ سے آگاہ گیا ہے۔ آئی سی اے او نے ، اے آر وائے نیوز، ریحام خان، نیوز ویک پاک، باغی ٹی وی اور ایک انفرادی ٹوئیٹر اکاونٹس کو اپنے بیانات واپس لینے کی تنبیہہ کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You