پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے منائی گئی۔
ضلع جہلم میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جب کہ 193741 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے، 101.4 فیصد کوریج حاصل کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ 578 بچے جو کہ مہم کے دوران ضلع جہلم سے باہر گئے تھے، ان تمام بچوں کی تفصیل مسڈ چائلڈ پورٹل کے ذریعے متعلقہ اضلاع کو بھجوا دی گئی ہے تاکہ یہ تمام بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائیں۔
اس کے علاوہ پولیو مہم میں 439 زیرو ڈوز بچے ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 423 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا دیے ہیں۔
اور بقیہ رہ جانے والے 16 زیرو ڈوز بچوں کو جلد حفاظتی ٹیکہ جات لگائیں جائیں گئے۔
پولیو مہم کے فوری بعد ضلع جہلم کی دو یونین کونسلز دھریالہ جالپ اور للہ میں ٹھرڈ پارٹی نے چیکنگ کی جس کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔
ڈاکٹر وسیم اقبال صاحب چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے اپنی تمام ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مبارکباد دی اور کہا کہ اپنی اس کارکردگی کو آئیندہ بھی برقرار رکھیں۔
ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم