پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن مشاعرہ کے موقع پر میزبان فرحان الرحمان کا معروف شاعرہ نگہت افتخار و دیگر کے ہمراہ لیا گیا گروپ فوٹو
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
پاکستان بزنس گروپ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہر کے ادبی و بزنس حلقے کی جانی مانی شخصیت اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ فرحان الرحمان کی رہائش گاہ رحمان ولا پر ایک پر وقار اور شاندار عید ملن مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریحانہ روحی,سلیم فوز ,عنبرین حسیب عنبر ,ہدایت سائر ,اورنگ زیب ,فرح دیبا صدف بنت اظہار اور ثمرین ثمر نے اپنا کلام پیش کرکے سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی . فرحان الرحمان نے کہا کہ یہ مشاعرہ پاکستان کی مشہور اور معروف شاعرہ نگہت افتخار جو 10 سال پہلے برطانیہ چلی گئی تھیں کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا ۔ انہوں نے مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔مشاعرے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی موجود تھیں۔انہوں نے پاکستان بزنس گروپ کے صدر ناصر شیخ اور جنرل سیکریٹری علی عرش اور دیگر ممبران کی جانب سے مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مشاعرہ کے موقع پر پاکستان بزنس گروپ کے بانی وچیئرمین فراز الرحمان کی کمی بڑی شدت سے محسوس کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو ادب کی طرف راغب کر رہے ہیں تاکہ ہماری ثقافتی اقدار نئی نسل تک منتقل ہو سکیں۔شاعرہ نگہت افتخار نے اپنے اعزاز میں شاندار محفل سجانے پر فرحان الرحمان اور پاکستان بزنس گروپ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آکر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اب کراچی میں ادبی تقریبات تواتر کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشاعرے میں سامعین کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ بہت اچھے اچھے اشعار سننے کو ملے
