اہم خبریںپاکستان

پاکستان بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر

راولپنڈی: پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجیں مشقیں البدر 4 اختتام پذیر ہو گئی ہیں، البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) جوانوں نےحصہ لیا۔ 2 ہفتے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیاگیا، مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کامظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں سنائپرکی مہارت بھی دکھائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان شریک ہوئے، اختتامی تقریب میں سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے میجر جنرل ممتاز حسین شریک ہوئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You