اہم خبریںپاکستان

پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے کی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت

راولپنڈی. پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر لکھا کہ روس میں ہونیوالی مشقوں کا مقصد مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ فوجی مشقیں 21 سے 26 ستمبرتک جاری رہیں گی۔ مشقیں روس کےعلاقےاسترکھان میں منعقدہورہی ہیں۔

بھارت اس فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا۔ بالی ووڈ کے سورما فوجی صلاحیتوں کے عملی مظاہرے سے گریزاں ہیں، دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلہ بچگانہ اور تنگ نظری قرار دےدیا۔

بھارت مشقوں میں پاکستان اور چین کی موجودگی کی وجہ سے بھاگا۔بھارت کی طرف سے اگست تک ان مشقوں میں شرکت کی مکمل تیاری تھی، چین کیساتھ سرحدی تنازع پر بھارت پیچھے ہٹا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیتی مشقوں میں حربی اور تربیتی مظاہرے شامل ہیں، شرکاء کو اپنے جدید ملٹری ہارڈ وئیر اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا موقع ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال اسی سلسلے کی ٹی سنٹر 2019ء میں بھرپور شرکت کی تھی۔

پاکستان سمیت قازقستان ، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شریک ہوئے تھے، کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کیوکاز سٹریٹجک کمانڈ مشقوں میں 80ہزار سے زائد اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ بھی ہر سال منعقد ہوتی ہیں، دروزبہ دوستی کے ٹائٹل سے مشقیں 2016ء سے شروع ہوئیں، اب تک دروزبہ کے سلسلے کی چار فوجی مشقیں ہوچکی ہیں، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور سپیشل آپریشنز کے پہلو شامل ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You