اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے چینی وزیر دفاع وائی فنگ نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وائی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پرخلوص کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہم ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کے باوجود ہمارے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

General Wei Fenghe, Minister of National Defence, #China met #COAS. During the meeting, matters of mutual interest, regional security and enhanced bilateral defence collaboration were discussed. Visiting dignitary ack & aprc Pak Army’s sincere efforts 4 regional peace & (1/3) pic.twitter.com/mIuijCXD88

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 30, 2020
ترجمان پاک فوج کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیر دفاع وائی فنگ کی جی ایچ کیو آمد پر انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ چینی وزیر دفاع نے یادگار شہدا پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You