اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، عقیدے اور روایات سے جڑی ہیں۔ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن کی واپسی کا سب سے زیادہ خواہش مند ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ ملاقات مسعود فاؤنڈیشن افغانستان کے سربراہ احمد ولی مسعود کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کا افغان تنازع کے حل لیے مربوط کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، عقیدے، ثقافت اور روایات سے جڑی ہیں۔ افغانستان میں تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کی واپسی کا سب سے زیادہ خواہش مند رہا ہے۔ اس تنازعہ سے پاکستان سب سے گہرا متاثر ہوا۔
وزیراعظم نے احمد شاہ مسعود مرحوم کی تاریخی خدمات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم سے سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی ملاقات کی۔