انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستانی نژاد امریکیوں کی کورونا سے جاں بحق ہونے کی خبریں، سفارتخانے کی تردید

اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی نژاد امریکیوں کے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

تفصیل کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں سو سے زائد پاکستانی نژاد امریکیوں کے کورونا وائرس کی وبا سے جاں بحق ہونے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کی ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا میں اس سلسلے میں کسی سرکاری ذریعے سے باضابطہ طور پر مصدقہ اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہدایات کے مطابق دفتر خارجہ نے آذربائیجان میں پھنسے ہوئے ایک سو ستائیس پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔

باکو میں پاکستانی سفارتخانے نے آذربائیجان کی حکومت کے تعاون سے ان پاکستانیوں کی وطن واپسی کا انتظام کیا جو کورونا کی وبا کے باعث وہاں پھنس گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے تمام مشنوں اور سفارتخانوں کو بیرون ملک سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی میں سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You