*پاپوش نگرناظم آباد اور, اورنگ آباد میں کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی*
*یومیہ 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقہ مکین بِلبِلا اٹھے*
*80 فیصد سے زائد بِلنگ ریکوری کے باوجود 12 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نےآئی بی سی کے الیکٹرک ناظم آباد کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئیے*
*سیاسی مداخلت کے باعث اطراف کے علاقوں کا لوڈ نفیس پی ایم ٹی پر ڈالنے کے ساتھ جن مقامات پر ریکوری نہیں ہے اور بجلی چوری کی شکایات ہیں ان مقامات کو سیاسی دباو کے باعث نفیس پی ایم ٹی سے کنیکٹ کردیاگیا تھا*
کراچی(رپورٹ: بشریٰ جبیں)
پاپوش نگرناظم آباد اور, اورنگ آباد میں کے الیکٹرک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی, یومیہ 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث علاقہ مکین بِلبِلا اٹھے۔ پاپوش نگر ایریا سے 80 فیصد سے زائد بِلنگ ریکوری کے باوجود 12 گھنٹوں سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نےآئی بی سی کے الیکٹرک ناظم آباد کی کارکردگی پر سوالات اٹھادئیے, تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر نفیس صدیقی پی ایم ٹی جس کی ریکوری تقریباً 80 فیصد سے زائد ہے اس پر بھی 12 سے 14 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث پابندی سے بل بھرنے والے مکین شدید دشواری میں مبتلاء ہیں, ذرائع کے مطابق بعض سیاسی افراد کی مداخلت کے باعث اطراف کے علاقوں کا لوڈ نفیس پی ایم ٹی پر ڈالنے کے ساتھ جن مقامات پر ریکوری نہیں ہے اور بجلی چوری کی شکایات ہیں ان مقامات کو سیاسی دباو کے باعث نفیس پی ایم ٹی سے کنیکٹ کردیاگیا تھا۔گذشتہ طویل عرصے سے کے ای کو نشاندہی کرنے کے باوجود معاملہ حل نہیں کیاگیا ۔واضح رہے کہ نفیس پی ایم ٹی کی 80 فیصد ریکوری کے ساتھ ساتھ یہاں چوری کی کوئی بھی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔ اس کے باوجود طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنا کے الیکٹرک کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے شہریوں کی مشکلات کو ختم کیاجائے, واضح رہے کہ اس علاقے کے چئیرمین سمیت دیگر افراد سے بھی کے الیکٹرک کے سلوک کے خلاف کئی شکایات کی گئیں لیکن عوام کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی جبکہ متعدد بار فالٹ کے نام پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے, آج بھی فالٹ کے نام پر صبح 7 بجے سے بجلی بند ہے۔ اس حوالے سے آئی بی سی ناظم آباد کی انتظامیہ کاکوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔
