پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبریں، ڈی جی پاسپورٹ کا بیان سامنے آگیا۔
گزشتہ روز پاسپورٹ فیسوں میں اضافے سے متعلق خبر سامنے آئی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہ اپریل 2024 میں کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10 سال بعد کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاسپورٹ فیسوں میں اضافے سے متعلق خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیسیں مقرر کر دی ہیں۔