BBC Urdu TV

*ٹیکس میں مزید اضافہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*ٹیکس میں مزید اضافہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*25کروڑ آبادی کے حامل ملک میں محض48لاکھ افراد ٹیکس دہندگان ہیں:چیئرمین*
*ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی بجائے حکومت ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھائے:گفتگو*
*ملک کی کئی بڑی کمپنیاں عوام سے تو سیلز ٹیکس وصول کرلیتی ہیں لیکن حکومت کو جمع نہیں کراتیں*
*ٹیکس میں اضافے کیلئے ایف بی آر کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے*
*چیئرمین مستقبل پاکستان کا وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے ٹیکس بڑھانے کے عندیے پر تشویش کا اظہار*
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ وفاقی خزانہ نے آئندہ تین برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3فیصد سے بڑھا کر 13.5فیصد تک لے جانے کا عندیہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک کے مالی استحکام کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ ناگزیر ہے لیکن اس حوالے سے پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ حکومت نے جب بھی ٹیکس کی شرح بڑھائی اُس سے سب زیادہ عام عوام ہی متاثر ہوئے ہیں جبکہ اشرافیہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا،ہونا تو یہ چاہیے کہ ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ٹیکسو ں کی شرح بڑھانے کی بجائے ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرتی مگر ایسا کچھ بھی دکھائی نہیں دے رہا،ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق 25کروڑ آباد ی کے حامل ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد محض 48لاکھ ہے جبکہ بہت سے طبقات ایسے ہیں جن کی آمدنی اربوں روپے میں ہے مگر وہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ایسے طبقات کو ٹیکس نیٹ اورٹیکس بیس میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بآسانی دوگنا کیا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس چوری کو بھی روکنے کی بھی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے ٹیکس بڑھانے کے عندیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی بڑی کمپنیاں عوام سے تو سیلز ٹیکس وصول کرلیتی ہیں لیکن حکومت کو اُس حساب سے جمع نہیں کراتیں جس طرح کرانا چاہیے اس کیلئے ضروری ہے کہ ایف بی آر کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ادارے میں موجود کرپٹ افسران اور اہلکاروں کو نکال باہر کیا جائے جواپنے معاشی مفاد کیلئے ملکی خزانے پر ڈاکہ زنی میں ملوث ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی کہا کہ حکومت عوام کو ٹیکس در ٹیکس کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے ٹیکس نادہندگان اشرافیہ کیخلاف گھیرا تنگ کرے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
26-12-2024

Exit mobile version