اہم خبریںپاکستان

ٹکٹوں کی قیمت میں پانچ گنا اضافے کے خلاف اووسیز پاکستانیوں کا احتجاج

کرونا وباء کے باعث بہت سے ممالک نےسمندر پار پاکستانیوں کو انکے ملک واپس بھیج دیا تھا اور کچھ وہیں بیٹھ کر حکومت پاکستان کی مدد کے منتظر رہے۔ مگر حکومت کی طرف سے انکی کوئی داد رسی نا کی گئی اور نا کوئی امداد فراہم کی گئی۔ اب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بہت سے ممالک نے تمام پاکستانیوں کو واپس کام پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔ سمندر پار محنت کرنے والے پاکستانی کام پر لوٹنے کیلئے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر اچانک ٹکٹوں کی قیمت میں پانچ گنااضافے کی وجہ سے بےحد پریشان ہیں۔عموماً 30 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ ایک لاکھ 30 ہزار میں فروخت ہورہا ہے جس کے خلاف اوورسیز پاکستانی سراپہ احتجاج ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ باعزت شہری ہیں جو پاکستانی معشیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں مگر حکومت انکے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔ پاکستان سے جدہ، ریاض، ابو ظہبی سمیت دبئی کی فلائٹس کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/dirojy1/status/1312033764520980482/photo/1

سعودی کمیشن کے مطابق تقریباً 26 لاکھ پاکستانی اس وقت سعودیہ عرب میں کام کرتے ہیں جن میں سے 84 فیصد روزگار یافتہ جبکہ 16 فیصد کسی پر منحصر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان اور زلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور بیرون ملک کام کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You