*ٹریفک انچارج دینہ سب انسپکٹر نعمان فاروق اور نیا عملہ جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں ان کی شاندار کارکردگی.*
*عید کا رش ہونے کے باوجود ٹریفک کا نظام زبردست ۔*
*334 چالان گزشتہ ماہ کیے گئے ۔*
*دینہ ٹریفک پولیس کی شاندار کارکردگی گزشتہ ماہ میں 334 چالان کیے گئے جن میں شامل بدوں نمبر گاڑیاں ۔اوور لوڈنگ گاڑیاں ۔بغیر روٹ پرمٹ ۔بغیر ہیلمٹ ۔بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیور شامل ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرکے اپنی اور عوام الناس کی ذندگیاں خطروں میں ڈالنے والوں کے خلاف 334چالان کرکے ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سوروپے جرمانے کیے گئے اور کئی لوگوں کو سخت وارننگ بھی جاری کی گئی جبکہ منگلا روڈ دینہ کو کلیر رکھنے کی بھی ہرممکن کوشش ہوتی دکھائی دیتی ہے نئی بھرتی ہونے والی لڑکیاں بھی ٹریفک کا نظام درست رکھنے میں اپنے فرائض آحسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں۔ ان دنوں عید کا رش ہونے کے باوجود بھی نہائت ہی اچھے طریقے سے مینج کیا جارہا ہے۔دینہ عوامی، سماجی و مذہبی حلقوں نے ٹریفک عملہ دینہ کی خوش اخلاق کارکردگی کو سرہاتے ہوئے شاباش پیش کی ہے*
