انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ نے کورونا پھیلانے کا الزام ایک مرتبہ پھر چین پر لگا دیا

واشنگٹں: امریکی صدر نے وبا پھیلنے کے بعد پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر لگا دیا۔

اوکلاہوما کے شہر ٹولسا میں ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو کئی نام دیئے جا سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کو چائنا وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات نے ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچائی ہیں، ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے کورونا کو چینی وائرس کہنے پر چین اور امریکہ میں خاصے تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا تھا، امریکی صدر اس کے باوجود باز نہیں آئے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے امریکی صدر کی جانب سے چین کو کورونا کا ذمہ دار ٹھہرانے پر ٹرمپ کے بیانات کی مذمت بھی کی گئی، چین نے ٹرمپ کے الزام کے جواب میں کہا تھا کہ چین میں کورونا امریکی فوج کی وجہ سے پھیلا جو چین میں مشقوں کے دوران پہنچے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You