انٹرنیشنلاہم خبریں

ٹرمپ اور جوبائیڈن صدارتی مباحثے میں الجھتے رہے، ایک دوسرے پر الزامات

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدواروں میں پہلا براہ راست مباحثہ ہوا، دونوں ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ الیکشن جیتے ہیں اس لیے انھیں جج منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ ڈیموکرٹیک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں۔

ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ہونے والے ٹی وی مباحثے میں صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بھرپور کوشش کی۔ میزبان نے بار بار مداخلت کر کے دونوں کو ضابطے کے مطابق جواب دینے کی تلقین کی۔

مباحثے میں سپریم کورٹ، کورونا وائرس کی وبا، نسلی تعصب کے خلاف مظاہرے اور شہروں میں شورش، انتخابات، معیشت کے موضوعات شامل تھے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ الیکشن جیتے ہیں اس لیے انھیں جج کو منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو بلند ترین سطح پر لے کر گئے جبکہ جوبائیڈن امریکا کو شٹ ڈاؤن کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

ڈیموکرٹیک صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا،جوبائیڈن نے انھیں چیلنج کیا کہ وہ اپنے ٹیکس ظاہر کریں، انہوں نے ہیلتھ کئیر پلان کے معاملے پر کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں، امریکی صدر کورونا سے اموات اور صحت کی سہولیات میں کمی کے ذمہ دار ہیں۔ جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کو اب تک کا بدترین صدر ملا۔ دونوں امیدواروں کے اہلِ خانہ مباحثے کے دوران موجود تھے۔ نائب صدر مائیک پینس اور سینیٹر کملا ہیرس کا بھی مباحثے میں مقابلہ ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You