اہم خبریںصحت

ویکسین کی پرائیویٹ درآمد کی اجازت دینے پر فواد چودھری کا وضاحتی بیان آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور کورونا ویکسین لگوا لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شہریوں کو مفت ویکسین لگانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے لیکن کروڑں لوگوں کو ویکسین ایک منظم طیقہ سے ہی لگائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ درآمد کی اجازت اس لئے دی گئی ہے کہ جو لوگ لائن میں نہیں لگنا چاہتے وہ پیسے دیں اور ویکسین لگوا لیں، اس پر اعتراض کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You