جہلم۔ توصیف بیگ حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محافظ سکواڈ جہلم کو تقسیمِ ہیلمٹ تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز جہلم میں شاکرحسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت توصیف بیگ حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کی معاونت سے ہیلمٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں روڈ سیفٹی اور موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ پہننے کی افادیت سے متعلق آگاہی دی گئی ۔ تقریب میں محمد ابراہیم ڈی ایس پی سٹی سرکل ، توصیف بیگ چیئرمین ویلفیئر سوسائٹی ،انچارج محافظ سیکٹر اور محافظ سکواڈ کے جوانوں نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے حمزہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاشوں کو سراہا اور محافظ سکواڈ کے جوانوں کو 45ہیلمٹ تقسیم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
مزید کہا کہ موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ آپ کی جان کی ضامن ہے ۔ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے کسی بھی حادثہ میں خدا نخواستہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہو سکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں آپ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔ ڈرائیونگ کا دوسرا نام صبر و تحمل اور خود کو بچانا ہے ۔