BBC Urdu TV

ولادت حضرت محمدﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق

ولادت حضرت محمدﷺ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے متعلق بریفنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں محمد ارشد DSP ٹریفک، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران و ملازمان ضلع ہذا، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کے دستوں نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔
محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوران امن و عامہ کو برقرار رکھنا لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھنا اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

۔DSP سٹی سرکل نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور انکے مزموم عزائم کو ناکام کرنا ہمارا فرض ہے۔ بریفنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

رپورٹ:دانش احمد شاہ جہلم

Exit mobile version