اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاؤن 21 اپریل یا 28 اپریل تک بڑھانے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کورونا کی مجموعی صورتحال بھی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی۔
احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے کابینہ کو بریفنگ دی جبکہ احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پر ایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔