
لاہور: وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف یہ درخواست ایڈووکیٹ روحیل اصغر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔ درخواست میں ان کے قومی اسمبلی اجلاس میں پلوامہ بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان غداری کے مقدمات کی درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست روحیل اصغر نامی ایڈوکیٹ کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں دی گئی ہے۔ درخواست میں فواد چودھری کے پلوامہ بیان کو بنیاد بناتے ہوئے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگی قیادت کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا تھا جبکہ رہنما مسلم لیگ (ن) ایاز صادق کے خلاف بھی تھانہ سول لائن میں غداری کے مقدمہ کی درخواست دی گئی جس پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنھیں لیگل ڈیپارٹمنٹ کے پاس قانون چارہ جوئی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ قانون کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔